Brailvi Books

باکردار عطاری
18 - 32
 تعلیمات سے روشناس کرایا اور انہیں بھی اسلام قبول کرنے کی دعوت پیش کی۔ تھوڑی دیر تک جاری رہنے والے سوالات و جوابات کے تبادلے کے بعد اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  انہوں نے بھی اسلام قبول کر لیا۔ یوں اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کی مختصر سے وقت میں کی گئی انفرادی کوشش کی برکت سے25 غیر مسلموں کودولتِ ایمان نصیب ہوگئی۔ 
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب! 				صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مدنی قافلوں میں سفر کرنا کیسا عظیم کام ہے ، اس کی بدولت نہ صرف گناہ گار تائب ہوتے بلکہ کتنے ہی غیرمسلموں کو ایمان کی دولت نصیب ہو جاتی ہے۔لہٰذا نیّت فرما لیں کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہر تیس دن میں کم از کم تین دن کے مدنی قافلے میں ضرور سفر کروں گا۔ 
{4} نومسلم، عالم کیسے بنا؟
	سکھر (باب الاسلام، سندھ) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ اسلام کے دامن میں آنے سے پہلے میں کفر و شرک کے ظلمت کدوں میں بھٹک رہا تھا۔ میرے رب عَزَّوَجَلَّ کا مجھ پر کرم ہوا اور مجھے راہِ ہدایت نصیب ہوگئی، ہوا کچھ اس طرح کہ رَجَبُ الْمُرَجَّب ۱۴۱۸ھ بمطابق دسمبر 1997ء میں