{3} 25غیرمسلموں کا قبولِ اسلام
ایک اسلامی بھائی کے تحریرکردہ بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے باب الاسلام سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار کی تحصیل چمبڑ کے گوٹھ بہرام خان کی ایک مسجد میں پہنچا۔ نمازِ عصر کے بعد شرکائے قافلہ جدول کے مطابق ’’علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت‘‘ کے سلسلے میں مسجد سے باہر آئے۔ عاشقانِ رسول علاقے کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کر کے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نمازِ مغرب باجماعت ادا کرنے اور نماز کے بعد ہونے والے سنّتوں بھرے بیان میں شرکت کی دعوت دے رہے تھے کہ اسی دوران شرکائے قافلہ کا چند غیر مسلموں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ امیرِ قافلہ نے ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے محبت بھرے انداز میں قبولِ اسلام کی دعوت پیش کی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان پر اپنے کرم کے دروازے کھول دیے ، جس سے ان کے دل دینِ اسلام کی طرف مائل ہو گئے یوں وہ سب غیر مسلم کَلِمَۂ طَیِّبَہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہِ پڑھ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہو گئے۔ اس کے بعد وہ نو مسلم اسلامی بھائی شرکائے قافلہ کو اپنے ساتھ دیگر غیرمسلموں کے پاس لے گئے۔ مبلّغِ دعوتِ اسلامی نے ان پر بھی انفرادی کوشش کی، دینِ اسلام کی