Brailvi Books

باکردار عطاری
16 - 32
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے دعوتِ اسلامی کے مشکبار  مَدَنی ماحول کی کیسی بہاریں ہیں کہ اس سے متأثر ہو کر نہ صرف مُعاشرے کے بگڑے ہوئے افراد باکردار بن کر سنّتوں بھری باعزت زندگی گزارنے لگے ہیں بلکہ کئی غیرمسلم بھی اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے دینِ اسلام کی دولت پا چکے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ مدنی قافلوں میں سفر کریں اور خوب خوب انفرادی کوشش کریں۔ ہو سکتاہے ہمارے سبب کسی کو راہِ راست نصیب ہو اور کوئی دائرۂ اسلام میں داخل ہو کر جنّت کے راستے پر گامزن ہو جائے یوں ہمارے لئے دُنیا و آخرت کی کامیابی کا سبب بن سکتا ہے جیسا کہ 
	حضرت سیدنا سہل بن سعد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  روایت فرماتے ہیں کہ سَیِّدُ المُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! تمہاری رہنمائی سے کسی شخص کو ہدایت مل جائے تو یہ تمھارے لئے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے ۔ (بخاری، کتاب الجہاد و السیر، باب دعاء النبی الی الاسلام و النبوۃ الخ، ۲/۲۹۴، حدیث:۲۹۴۲مختصراً)
کافروں کو چلیں مشرکوں کو چلیں  			دعوتِ دین دیں قافِلے میں چلو
دین پھیلایئے سب چلے آیئے 				مل کے سارے چلیں قافلے میں چلو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! 			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد