Brailvi Books

باکردار عطاری
15 - 32
عاشقانِ رسول کے سنّتوں بھرے مَدَنی قافِلے کو دیکھا تو آپ حضرات کے طور طریقے کا بغور جائزہ لینا شُروع کر دیا، آپ کے حُسنِ اخلاق، میٹھی گُفتار، پاکیزہ کردار ، سب کے ساتھ ہمدردی و پیار اور محبت بھرے انداز سے پیش آنے نے ہمیں بے حد متأثر کیا۔ مزید یہاں ہونے والے سنّتوں بھرے بیان نے ہمارے دل میں دینِ اسلام کی محبت ڈال دی۔ درس و بیان  سُن کر ہمارے دل و دماغ نے گواہی دی کہ دعوتِ اسلامی کے یہ مبلغین دینِ اسلام کے سچے داعی اور راہِ نجات کے راہی ہیں۔ یوں ہم نے دینِ اسلام قبول کر لیا۔  اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ان نومسلم اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ 92 دن کے مدنی قافلے میں سفر اختیار کر لیا۔ دو دن بعد جب یہ نو مسلم اسلامی بھائی ذاتی ضروریات کا سامان لینے اپنے گھر پہنچے تو واپسی پر ان کے ہمراہ دو نوجوان اور بھی تھے۔ وہ دونوں بھی دینِ اسلام قبول کر کے دارین کی سَرفرازیاں حاصل کرنے کے خواہش مند تھے چنانچہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول نے موقع غنیمت جانتے ہوئے انھیں بھی ہاتھوں ہاتھ کَلِمَۂ طَیِّبَہ پڑھا کر کفر و شرک کے تپتے ریگستان سے نکال کر شجرِ اسلام کی ٹھنڈی چھاؤں تلے لاکھڑا کیا اور یوں اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے کی برکت سے پانچ غیر مسلموں کو اسلام کی سَرمدی نعمت نصیب ہو گئی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب! 			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد