Brailvi Books

اسلاف کا اندازِ تجارت
7 - 67
ہے تو یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  ہی  کی راہ میں ہے اور اگر یہ شخص اپنے بوڑھے والدین کے لئے رزق کی تلاش میں نکلا ہے تو بھی یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ   کی راہ میں ہے اور اگر یہ خود کو (لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے یا حرام کھانےسے)بچانے کے لئے رزق کی تلاش میں نکلا ہے تو بھی یہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہے البتہ اگر یہ دکھاوے اور تفاخُر ( فخر)کے لئے نکلا ہے تو یہ شیطان کی راہ میں ہے۔(1) 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ اپنے والدین کی خدمت اور اولاد کی کفالت کے لئے دوڑ دھوپ کرنے کی کس قدر اہمیت ہے کہ رسولِ کریم، رَء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے اسے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں شمار فرمایا۔ یادرکھئے !سچائی،انصاف اور دیانتداری کے ساتھ حلال و حرام کا لحاظ رکھتے ہوئے تجارت،  مُلازمت، یامحنت مزدوری کرنے والےنہ صرف اللہ عَزَّوَجَلَّ  کو محبوب ہیں بلکہ ایسوں کا حشر بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّاچھوں کے ساتھ ہوگا نیز ان کی مغفرت کردی جائے گی اور کل بروزِ قیامت ان کے چہروں کی تابانی چودھویں کے چاند کی مانند ہوگی۔ آئیے !حرفت وتجارت اور کام کاج کی فضیلت پر مشتمل 4فرامینِ مُصطفٰے مُلاحظہ کیجئے۔
کسب کی فضیلت پر مشتمل 4فرامینِ مُصطفٰے
1.	اَلتَّاجِرُ الصَّدُوْقُ الْاَمِیْنُ مَعَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّھَدَاء یعنی سچا امانت دار 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… معجم الاوسط،۵/۱۳۶،حديث:۶۸۳۵