Brailvi Books

اسلاف کا اندازِ تجارت
55 - 67
بارے میں سخت وعید آئی ہے ، چنانچہ ارشادِ خداوندی ہے:  
وَالَّذِیۡنَ یَکْنِزُوۡنَ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ وَلَا یُنۡفِقُوۡنَہَا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ ۙ فَبَشِّرْہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿ۙ۳۴﴾ (پ۱۰، التوبة:۳۴)
ترجَمۂ کنز الایمان: اور وہ کہ جوڑ کر رکھتے ہیں سونا اور چاندی اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے انہیں خوشخبری سناؤ دردناک عذاب کی۔
زکوٰۃ نہ دینے والوں کے بارےمیں تین احادیثِ مبارکہ  ملاحظہ کیجئے:
(1) جوقوم زکوٰۃ نہ دے گی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے قحط میں مبتلا فرمائے گا ۔(1)
(2) دوزخ میں سب سے پہلے تین شخص جائیں گے، اُن میں ایک وہ تونگر بھی ہے جو اپنے مال میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا حق (زکوٰۃ) ادا نہیں کرتا۔(2)
(3)جو شخص سونے چاندی کا مالک ہو اور اس کا حق ادا نہ کرے تو جب قیامت کا دن ہوگا اس کے لئے آگ کے پتھر بنائے جائیں گے ان پر جہنم کی آگ بھڑکائی جائے گی اور اُن سے اُس کی کروٹ ، پیشانی اور پیٹھ داغی جائے گی، جب ٹھنڈے ہونے پر آئیں گے پھر ویسے ہی کر دیے جائیں گے۔ یہ معاملہ اس دن کا ہے جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے یہاں تک کہ بندوں کے درمیان فیصلہ ہوجائے، اب وہ اپنی راہ دیکھے گا خواہ جنت کی طرف جائے یا جہنم کی طرف۔(3) 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…معجم الاوسط ، ۳/۲۷۵، حدیث: ۴۵۷۷
2…صحیح ابن خزیمة،کتاب الزکاة ، باب ذکر ادخال مانع الزکاة… الخ ،۴/ ۸،حدیث: ۲۲۴۹
3… صحیح مسلم، کتاب الزکاة، باب اثم مانع الزکاة ، حدیث: ۹۸۷، ص۴۹۱