Brailvi Books

اسلاف کا اندازِ تجارت
34 - 67
 کی تنخواہ پائے گا۔ یادرہے! معمولی ہڑتا ل چھٹی کیلئے عذر نہیں ۔
.18چوکیدار ،گارڈ یا پولیس وغیرہ جن کا کام جاگ کر پہرا دینا ہوتا ہے اگر ڈیوٹی کے اوقات میں اِرادۃً سو گئے تو گنہگار ہوں گے اور( قصداً یا بِلاقَصْد) جتنی دیر سوئے یا غافِل ہوئے اُتنی دیر کی اُجرت کٹوانی ہوگی۔
.19ایک ہی وقت کے اندر دو جگہ نوکری کرنایعنی اجارے پر اجارہ کرنا ناجائز ہے۔ البتّہ اگر وہ پہلے ہی سے کہیں نوکری پر لگا ہواہے تواب اپنے سیٹھ کی اجازت سے دوسری جگہ کام کرسکتا ہے،جب کہ پہلی جگہ کے سبب دوسری جگہ کے کام میں کسی طرح کی کوتاہی نہ ہوتی ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!	صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہماری بداعمالیاں اور معاشی بحران
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سچائی اور دیانتداری کے ساتھ رزقِ حلال کے حُصُولکے لئے بیان کردہ مدنی پھولوں پر عمل کرنا نہایت ضروری ہےمگر افسوس!آجکل اس کی طرف سے توجہ ہٹتی جارہی ہے۔ایک طرف ہمارے اسلاف رَحِمَہُمُ اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا مبارک دور تھا جب ہرطرف سچائی ، دیانت داری اور احکاماتِ الٰہیہ کی بجاآوری کا لحاظ کیا جاتا تھاجبکہ دوسری طرف ہمارا حال یہ ہے کہ حرص ِ مال اور لالچ کی پٹی ہماری آنکھوں پربندھی ہے ۔اذان کی صدا بلند ہوتی ہے مگر ہماری حرص ہمیں کاروبار چھوڑ کرربّ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں نہیں جھکنے دیتی۔