Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
97 - 118
سب کچھ تقدیر میں لکھا ہوا ہے
	  ہر بھلائی، بُرائی اللہعَزَّوَجَلَّ نے اپنے علمِ اَزلی کے موافق مقدّر فرما دی ہے، جیسا ہونے والا تھا اورجو جیسا کرنے والا تھا، اپنے عِلْم سے جانا اور وہی لکھ لیا ۔  ۱؎ (بہارشریعت،۱/۱۱)  
بینائی مل جانے سے زیادہ پسند ہے 
	حضرت سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالٰی عنہ  قبولیتِ دعا کے حوالے سے مشہور تھے اور لوگ ان سے دعا کروایا کرتے تھے جبکہ ان کی اپنی بینائی زائل ہوچکی تھی۔کسی نے ان سے عرض کی:حضور!اگر آپ اپنے بینائی کی بحالی کیلئے بھی دعا فرمائیں تو کتنا اچھا ہو!ارشاد فرمایا: اللہعَزَّوَجَلَّ کی رضا پر راضی رہنا مجھے اپنی بینائی کے واپس مل جانے سے زیادہ پسند ہے۔(جامع العلوم والحکم،ص۴۵۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اگر مگر نہ کرو
	فرمانِ مصطَفٰے  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: اگر تمہیں کوئی مصیبت پہنچے تو یہ مت کہو:’’اگر میں ایسا کرتا تو مجھے فلاں مصیبت نہ پہنچتی۔‘‘بلکہ یہ کہو:’’ اللہعَزَّوَجَلَّ  نے ایسا ہی لکھاتھا اور اس نے جو چاہا وہی کیا۔‘‘کیونکہ: ’’اگر‘‘کا لفظ شیطانی عمل کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
۱: عقائد کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے بہار شریعت جلد اول (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)کے حصہ اول کا مطالعہ کیجئے۔