Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
91 - 118
بلندی عطا فرمائی اور حضرت سیدنا نوح عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی کشتی کو اس پر ٹھہرایا۔(المستطرف،۱/۲۲۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بزرگ مہمان کی عاجزی مرحبا !
	منقول ہے کہ ایک بزرگ کو دعوت میں بلانے کے لئے قاصِد بھیجا گیا لیکن بزرگ سے قاصد کی ملاقات نہ ہوسکی ، جب انہیں علم ہوا توتشریف لے آئے تب تک لوگ کھانا کھا کر جا چکے تھے ۔ میزبان نے کہا : لوگ تو جاچکے ہیں۔ پوچھا : کچھ بچاہے ؟ عرض کی : نہیں۔ پوچھا : روٹی کا کوئی ٹکڑا ؟ عرض کی :نہیں۔ فرمایا : ہنڈیا چاٹ لوں گا ۔ میزبان نے عرض کی : اسے تو ہم دھو چکے ہیں۔ چنانچہ ، وہ بزرگ اللہعَزَّوَجَلَّ  کی حمد کرتے ہوئے لوٹ آئے ۔ ان سے اس بارے میں عرض کی گئی تو فرمایا : اس شخص نے ہمیں اچھی نیت سے بلایا اور اچھی نیت سے لوٹا دیا ۔   (احیاء علوم الدین،کتاب آداب الاکل،آداب الانصراف،۲/۲۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 بیمارگناہوں سے پاک ہو جاتا ہے
	 خاتِمُ الْمُرْسَلین،رَحْمَۃُ الِّلْعٰلمینصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے: جب مومن بیمارہوتا ہے تو اللہعَزَّوَجَلَّاسے گناہوں سے ایسا پاک کردیتا