Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
76 - 118
ہوا: یہ حرام کھاتا اور حرام پہنتا ہے اور اس کے گھر میں  حرام مال ہے۔(عیون الحکایات،الحکایۃ الثانیۃ والخمسون بعد الثلاثمائۃ ،ص۲۱۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مالِ حرام کا وبال
	حرام کی کمائی سے کوسوں دُور رہنے میں ہی بھلائی ہے کیونکہ اس میں ہرگز ہرگزہرگز برکت نہیں ہوسکتی۔ایسا مال اگرچہ دنیا میں بظاہر کچھ فائدہ دے بھی دے مگر آخرت میں وبالِ جان بن جائے گا لہٰذا اس کی حِرْص سے بچنا لازِم ہے،چُنانچِہ سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم   کافرمانِ عبرت نشان ہے: جوشَخص حرام مال کماتا ہے اور پھر صدَقہ کرتا ہے اُس سے قَبول نہیں کیا جائے گا اور اُس سے خَرچ کرے گا تو اِس کے لیے اُس میں بَرَکت نہ ہوگی اور اسے اپنے پیچھے چھوڑ ے گا تو یہ اس کے لیے دوزخ کا زادِ راہ ہوگا۔(شرح السنۃ،کتاب البیوع، باب الکسب،۴ /۲۰۵،حدیث:۲۰۲۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بے صبری کے باعث حلال روزی سے محرومی
	حضرت سیدنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم مسجد میں داخل ہونے لگے تو مسجد کے دروازے پر موجود ایک شخص سے ارشاد فرمایا:میرا یہ خچر پکڑ لو۔وہ شخص خچر کی لگام لیکر چلا گیا اور خچر کو وہیں چھوڑ دیا۔حضرت سیدنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی