Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
74 - 118
گیا ، عقل منداُس کے پیچھے گیا اور کہا : اس دن کو یادکرو جب ہم تمہارے گھر میں کھانا کھارہے تھے اور ایک مرغی دسترخوان پر آ گری تھی جس نے سارا کھانا خراب کردیا تھالیکن ہم میں سے کسی کو بھی غصہ نہ آیا تھا ۔ دوست نے کہا : ہاں بات تو یہی ہے ۔ عقل مندنے کہا : اِس عورت کو بھی اُس مرغی کی طرح سمجھو ۔ چنانچہ دوست کا غصہ ختم ہوگیا ، واپس لوٹااور کہنے لگا : کسی دانِش وَر نے سچ کہا ہے کہ بُردباری ہر درْد کی دواہے ۔(احیاء علوم الدین،کتاب ذم الغضب،بیان فضیلۃ الحلم،۳/۲۲۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۱۸)  حرام نہ کھاؤ
	اَعرابی کا اٹھارھواں سوال یہ تھا کہ دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں۔ سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:حرام سے بچو،تمہاری دعائیں قبول ہوں گی۔
دعا قبول نہیں ہوتی 
	میرے آقا اعلیٰحضرت کے والدِ گرامی رئیسُ الْمُتَکَلِّمِین حضرتِ علامہ مولیٰنا نقی علی خان علیہ رحمۃ المنان ’’اَحسَنُ الوِعا‘‘میں فرماتے ہیں : کھانے پینے لباس وکسب میں حرام سے احتیاط کرے کہ حرام خوار وحرام کار (حرام کھانے والے اور حرام کام کرنے والے)کی دعا اکثر رَد ہوتی ہے۔(فضائل دعا ،ص۶۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد