اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ علیہ وسلَّم کے محبوب و پسندیدہ بندے
یوں تو ہر نیک کام کرنے والا اللہ ورسولعَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پسندیدہ ہے ،مگر قرآن واحادیث میں جن افراد کو خصوصیت کے ساتھ پسند کا بندہ قرار دیا گیا ہے ان میں سے بعض یہ ہیں : *توکُّل کرنے والا(پ۴،آلِ عمران: ۱۵۹) *انصاف کرنے والا(پ۶، المائدہ: ۴۲)*متقی و پرہیزگار(پ۱۰،التوبۃ:۴) *تمام معاملات میں نرمی سے کام لینے والا( بخاری،۴/۱۰۶،حدیث:۶۰۲۴) *گوشہ نشین(مسلم، ص۱۵۸۵،حدیث:۲۹۶۵) *نیکو کار (ابن ماجہ،۴/۳۵۰،حدیث:۳۹۸۹) *قرآنِ پاک کی درست طریقے سے تلاوت کرنے والا(جمع الجوامع،۲/۲۷۲،حدیث:۵۵۹۰)* سچ بولنے والا (کنزالعمال،۸/۳۴۸،جزئ:۱۵،حدیث:۴۳۲۷۱)*پڑوسیوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنے والا*اولاد کے درمیان انصاف کرنے والا (جمع الجوامع، ۲/۲۷۱، حدیث: ۵۵۸۲)*عیال دار اور حاجت مند ہونے کے باوجود سوال سے بچنے والا (ابن ماجہ،۴/۴۳۲، حدیث: ۴۱۲۱)*عاجزی کے طور پر زینت کو ترک کرنے والا(شعب الایمان،۵/۱۵۶، حدیث:۶۱۷۶)*رزقِ حلال کے حصول کے لئے جائز پیشہ اختیار کرنے والا (جمع الجوامع،۲/۲۶۹،حدیث: ۵۵۷۰)*کھجور کو پسند کرنے والا (کنزالعمال،۶/۱۵۳،جزئ:۱۲،حدیث: ۳۵۲۹۶)* باحیا (المعجم الکبیر، ۱۰/۱۹۶، حدیث: ۱۰۴۴۲) *حلیم و بُردبار (المعجم الکبیر، ۱۰/۱۹۶، حدیث: ۱۰۴۴۲) *حصولِ ثواب کی نیت سے بیٹیوں کی پرورش کرنے