میرے پاس اس کثرت سے آئی، میں حیران ہوں ،کہاں اُٹھاؤں کہاں رکھوں !(الخصائصُ الکُبرٰی ج۲ص۲۹۹ مُلَخّصاً)اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں : اس تسبیح کا وِرْد حتَّی الامکان طُلُوع صبحِ صادِق کے ساتھ ہو ،ورنہ صبح سے پہلے ،جماعت قائم ہوجائے تو اُس میں شریک ہوکر بعد کوعَدَد پورا کیجئے اور جس دن قبلِ نماز بھی نہ ہوسکے تو خیر طُلُوعِ شمس (یعنی سورج نکلنے )سے پہلے۔ (ملفوظات ِ اعلیٰ حضرت ص ۱۲۸ مُلَخّصاً)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کاروبار چمکانے کا نُسخہ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط کاغذ پر35 بار لکھ کر گھرمیں لٹکا دیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شیطان کا گزر نہ ہوگا اور (رزق حلال میں ) خوب بَرَکت ہوگی، اگر دکان میں لٹکائیں گے اور جائز کاروبار ہواتو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّخوب چمکے گا۔
(شمس المَعارِف الکبری ولطائف العوارف ص۳۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۱۶) اللہ ورسول کا محبوب
اَعرابی کا سولہواں سوال یہ تھا کہ اللہ ورسول(عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) کا محبوب بننا چاہتا ہوں۔ سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا: اللہ ورسول کی محبوب چیزوں کو محبوب اور ناپسند چیزوں کو ناپسند رکھو۔