Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
6 - 118
 ارشادفرمایا:روزہ۔(جامع الاحادیث ،۱۹/۴۰۵ ، حدیث : ۱۴۹۲۲)
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس حدیث کے راوی حضرتِ سیدنا ابوالعباس مُسْتَغْفِرِیعلیہ رحمۃُ اللہِ القوی کاشوقِ عِلْم مرحبا کہ ایک حدیث سننے کے لئے ایک سال کے روزے رکھنے کی مَدَنی فیس ادا کرنے پرتیار ہوگئے ۱؎،اس میں اُن اسلامی بھائیوں کے لئے دَرْس ہے جوفی زمانہ آسان مواقع میسر ہونے کے باوجود علمِ دین سیکھنے سے جی چُراتے ہیں۔ 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نصیحت وحکمت کے 25مَدَنی پھول
	مذکورہ بالا سوالات و جوابات سے ہمیں نصیحت وحکمت کے بے شمار مَدَنی پھول چُننے کو ملتے ہیں ،آئیے!’’ حصولِ علمِ دین ‘‘، ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش ‘‘جیسی اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ان مَدَنی پھولوں کی خوشبو اپنے دل ودماغ میں بساتے ہیں ،چنانچہ
(1) سوال پوچھنے کی اجازت طلب کی 
	 اعرابی نے سب سے پہلا سوال تو یہ کیا کہ میں دنیا وآخرت کے بارے میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں ،اس سے ہمیں یہ بھی سیکھنے کو ملا کہ جب کسی عالمِ دین سے کوئی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
۱؎:عیدالفطر کے دن اور۱۰،۱۱،۱۲ ،۱۳ ذوالحجۃ الحرام کو روزہ رکھنا مکروہ تحریمی ہے۔(بہار شریعت ،۱/۹۶۷،دُرِّ مُخْتار وردالمحتار،۳/۳۹۱)