Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
57 - 118
علاقے میں کتے نہیں ہوتے یہ کہیں دور سے آیا تھا اوربھوکاتھا ،مجھے اچھا نہیں لگا کہ میں پیٹ بھرکر کھاؤں اور یہ بھوکا رہے ۔آپ رضی اللہ تعالٰی عنہنے فرمایا: پھرتم آج کیا کرو گے؟ اس نے کہا: بھوکا رہوں گا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے سوچا یہ غلام تومجھ سے بھی زیادہ سخی ہے ،چنانچہ آپ رضی اللہ تعالٰی عنہنے باغ، باغبانی کے آلات اور غلام سب کوخریدلیا پھرغلام کو آزادکرکے سب کچھ اسی کو دے دیا۔      
(احیاء علوم الدین،کتاب ذم البخل،بیان الایثار وفضلہ،۳/۳۱۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۱۳)  گناہوں میں کمی کیسے ہو؟ 
	اَعرابی کا تیرھواں سوال یہ تھا کہ گناہوں میں کمی چاہتا ہوں۔ رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا: استغفار کرو،گناہوں میں کمی ہوگی۔ 
اِستغفار اور توبہ میں فرق 
	 مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّانلکھتے ہیں :گزشتہ گناہوں پر ندامت وشرمندگی اور آئندہ گناہوں سے بچنے کا اِرادہ توبہ ہے اور معافی چاہنا اِستغفار۔ہم لوگ گناہ کرکے توبہ کرتے ہیں اور خاص بندے گناہ نہیں کرتے اور توبہ کرتے ہیں ،خا ص الخاص نیکیاں کرتے ہیں اور توبہ کرتے ہیں کہ خدایا! تیری شان کے لائق ہم سے نیکی نہ ہوسکی۔شعر