Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
5 - 118
 ارشادفرمایا:حرام سے بچو،تمہاری دعائیں قبول ہوں گی۔
عرض کی: چاہتا ہوں کہ اللہعَزَّوَجَلَّ مجھے لوگوں کے سامنے رُسوا نہ فرمائے۔
 ارشادفرمایا:اپنی شرم گاہ کی حفاظت کرو ،لوگوں کے سامنے رُسوا نہیں ہوگے۔
عرض کی:چاہتا ہوں کہ اللہ  تعالیٰ میری پردہ پوشی فرمائے۔
 ارشادفرمایا:  اپنے مسلمان بھائیوں کے عیب چھپاؤ،اللہ عَزَّوَجَلَّ  تمہاری پردہ پوشی فرمائے گا۔
عرض کی: کون سی چیز میرے گناہوں کو مٹاسکتی ہے؟
 ارشادفرمایا:آنسو، عاجزی اور بیماری ۔
عرض کی: کون سی نیکی اللہعزوجل کے نزدیک سب سے افضل ہے؟
 ارشادفرمایا:اچھے اخلاق،تواضُع، مصائب پر صبر اور تقدیر پر راضی رہنا۔
عرض کی:سب سے بڑی برائی کیا ہے؟ کون سی برائی اللہعزوجل کے نزدیک سب سے بڑی ہے؟
 ارشادفرمایا:برے اخلاق اور بُخْل ۔
عرض کی:اللہ تعالیٰ کے غَضَب کو کیا چیز ٹھنڈا کرتی ہے ؟ 
  ارشادفرمایا:چپکے چپکے صدقہ کرنااور صِلہ رحمی۔
عرض کی:کونسی چیز دوزخ کی آگ کو بجھاتی ہے؟