جاری رکھی۔ (منہاج القاصدین،کتاب اسرار الصلاۃ،ص۱۱۷)
نماز جاری رکھی
حضرتِ سیِّدُنامَیْمون بن مَہْران رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہفرماتے ہیں : میں نے حضرتِ سیِّدُنا مسلم بن یَسار رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہکو کبھی نماز میں اِدھر اُدھر متوجہ نہیں دیکھا۔ ایک مرتبہ مسجد کا ایک حصہ زمین پر تشریف لے آیا تو بازار والے چیخ و پکار کرنے لگے ، آپ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہاس وقت اسی مسجد میں تھے لیکن آپ نے نماز جاری رکھی ۔(منہاج القاصدین،کتاب اسرار الصلاۃ،ص۱۱۷)اللہعَزَّوَجَلَّ کی ان دونوں پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۸)اپنے اخلاق اچھے کرلو
اَعرابی کا آٹھواں سوال یہ تھا کہ میں کامِل ایمان والا بننا چاہتا ہوں۔ سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:اپنے اخلاق اچھے کر لو،کامل ایمان والے بن جاؤ گے۔
کامل ایمان والا
سرورِ کائنات،شاہِ موجوداتصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: مسلمانوں میں بڑے کامل ایمان والا وہ ہے جو سب سے اچھے اخلاق والا اوراپنے