Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
4 - 118
عرض کی: میں چاہتا ہوں کہ روزِ قیامت میرا حشر نورمیں ہو۔
 ارشادفرمایا:کسی پر ظُلْم مت کرو،تمہارا حَشْر نُور میں ہوگا۔ 
عرض کی: میں چاہتا ہوں کہ اللہ  تعالیٰ مجھ پر رحم فرمائے۔
 ارشادفرمایا:اپنی جان پر اور مخلوقِ خدا پر رحم کرو ،اللہ تعالیٰ تم پر رحم فرمائے گا۔
عرض کی:گناہوں میں کمی چاہتا ہوں۔
 ارشادفرمایا: اِستغفار کرو،گناہوں میں کمی ہوگی۔ 
عرض کی: زیادہ عزت والا بننا چاہتا ہوں۔ 
 ارشادفرمایا:لوگوں کے سامنے اللہ  تعالیٰ کے بارے میں شکوہ وشکایت مت کرو،سب سے زیادہ عزت دار بن جاؤ گے۔ 
عرض کی:رِزْق میں کشادگی چاہتا ہوں۔
 ارشادفرمایا:ہمیشہ باوضو رہو،تمہارے رزق میں فراخی آئے گی ۔ 
عرض کی:اللہ و رسول کا محبوب بننا چاہتا ہوں۔
 ارشادفرمایا:اللہ ورسول کی محبوب چیزوں کو محبوب اور ناپسند چیزوں کو ناپسند رکھو۔ 
عرض کی:اللہ تعالیٰ کی ناراضی سے امان کا طلب گار ہوں۔
 ارشادفرمایا:کسی پر غصہ مت کرو،اللہ تعالیٰ کی ناراضی سے امان پاجاؤ گے۔
عرض کی:دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں۔