Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
39 - 118
مرغ کیا کہتا ہے؟
حضرت سیدنا سلیمان عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکا فرمان ہے:مرغ کہتا ہے:اُذْکُرُوا اللہَ یَا غَافِلِیْنیعنی اے غافلو!اللہ کا ذکر کرو۔
(فیض القدیر،۱ /۴۸۸،تحت الحدیث:۶۹۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جہاں ذکر ہوتا ہے ہر چیز گواہ ہوجاتی ہے
حضرت سیدنااَبُوالْملیح علیہ رَحمَۃُ اللہ السَّمیع جب ذکرُاللہ کرتے تو جھوم اٹھتے اور فرماتے کہ میری یہ کیفیت اس لئے ہوتی ہے کہ اللہعَزَّوَجَلَّ  مجھے یاد کرتا ہے، کیونکہ  اللہعَزَّوَجَلَّ  فرماتا ہے:
فَاذْکُرُوۡنِیۡۤ اَذْکُرْکُمْ   (پ۲،البقرۃ:۱۵۲)  ترجمۂ کنزالایمان :تو میری یاد کرو میں تمہارا چرچا کروں گا  ۔
اگر وہ کسی جگہ جاتے ہوئے راستہ میں ذکرُاللہکرنا بھول جاتے تو واپس آجاتے اور دوبارہ اُسی راستہ میں  ذکرُاللہ کرتے ہوئے گزرتے۔ اگرچہ ایک منزل کا فاصلہ ہوتا اور فرماتے :میں چاہتا ہوں کہ میں جس جس بُقعَۂ زمین (علاقے ) سے گزروں وہ سب قِیامت میں میرے  ذکرُاللہ کی گواہی دیں۔( تنبیہ المغترین ،ص۱۰۴)اللہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب