وہ چیز پسند کرنے والا بن جاؤں گا جو اپنے لئے پسند نہیں کرتا ۔ (احیاء علوم الدین،کتاب آداب الالفۃ۔۔الخ،الباب الثالث،۲/۲۶۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۶) کھوٹا سکہ
حضرت سیّدُنا شیخ ابو عبدُاللہ خیاط رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ کے پاس ایک آتش پرست کپڑے سلواتا اور ہر بار اُجرت میں کھوٹا سکہ دے جاتا،آپ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ چپ چاپ لے لیتے۔ایک بار آپ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ کی غیر موجودَگی میں شاگرد نے آتش پرست سے کھوٹا سکہ نہ لیا ۔ جب واپس تشریف لائے اور معلوم ہوا تو شاگرد سے فرمایا: تو نے کھوٹا دِرہم کیوں نہیں لیا؟کئی سال سے وہ مجھے کھوٹاسکہ ہی دیتارہا ہے اور میں بھی جان بوجھ کرلے لیتاہوں تاکہ یہ وہی سکہ کسی دُوسرے مسلمان کو نہ دے آئے۔(احیاء علوم الدین،کتاب ریاضۃ النفس،بیان علامات حسن الخلق،۳ /۸۷ملخصًا)اللہعَزَّوَجَلَّ کی ان پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمیں غور کرنا چاہئے کہ ہم ایک مسلمان کی