Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
34 - 118
400 درہم میں۔ آپ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ  نے فرمایا : یہ200درہم سے زیادہ کا نہیں ہے ، تم جاکر اسے واپس کر دو ۔ اس نے کہا : ہمارے شہر میں یہ حُلّہ500درہم کا ہے نیز مجھے یہ پسند بھی ہے ۔ آپ رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ  نے اس سے فرمایا : واپس پلٹ جاؤ کہ دین میں خیر خواہی دنیا و مافیہا (یعنی دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس) سے بہتر ہے ۔ چنانچہ ، آپ اسے واپس دکان پر لائے اور200درہم واپس کر دئیے ۔ پھر اپنے بھتیجے کو ڈانٹتے ہوئے فرمایا : تمہیں شرم نہیں آئی ؟ کیا تم اللہ عَزَّوَجَلَّ سے نہیں ڈرتے کہ شے کی قیمت کے برابر نفع لیتے ہواورمسلمان کی خیر خواہی کو ترک کرتے ہو ؟ بھتیجے نے جواب دیا : میں نے اس کے راضی ہونے پر ہی اتنا زیادہ نفع لیا تھا ۔ آپ نے فرمایا : کیا تم نے اس کے حق میں وہ چیز پسند کی جو اپنے لئے پسند کرتے ہو؟(احیاء علوم الدین،کتاب آداب الکسب والمعاش،الباب الرابع،۲/۱۰۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۵)  بلی نہیں رکھی 
	 ایک بزرگ کے گھر میں بہت چوہے ہو گئے ۔کسی نے کہا : حضور!اگر گھر میں ایک بلی رکھ لیں ؟ (تو یہ سارے بھاگ جائیں اور بہت جلد آپ کونجات مل جائے) بزرگ نے ارشاد فرمایا : بھائی ! مجھے ڈر ہے کہ میری بلی کی آواز سے یہ چوہے یہاں سے بھاگ کر ہمسایوں کے گھروں میں چلے جائیں گے ، تو اس طرح میں ان کے لئے