’’رضا‘‘کے تین حروف کی نسبت سے3 حکایات
(۱) ہرگٹھلی کے عوض ایک درہم
حضرت سیِّدُناعبد اللہ بن مبار ک رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ عمدہ کھجوریں اپنے بھائیوں کو کھانے کے لئے پیش کرتے اور فرماتے : جو زیادہ کھائے گا میں اسے ہرگُٹھلی کے بدلے ایک درہم دوں گا ، پھر گُٹھلیاں گنتے اور جس نے زیادہ کھائی ہوتیں اسے ہر گُٹھلی کے بدلے ایک درہم دیتے ۔ (احیاء علوم الدین،کتاب آداب الاکل،الباب الثانی،۲/۱۰)اللہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۲) پڑوس کے چالیس گھروں پر خرچ کیا کرتے
حضرت سیدنا عبدُاللہ بن ابی بکر رَحْمَۃُ اللہ ِتعالٰی علیہ اپنے پڑوس کے گھروں میں سے دائیں بائیں اور آگے پیچھے کے چالیس چالیس گھروں کے لوگوں پر خرچ کیا کرتے تھے،عید کے موقع پر انہیں قربانی کا گوشت اور کپڑے بھیجتے اور ہر عید پر 100 غلام آزاد کیا کرتے تھے۔(المستطرف،۱/۲۷۶)اللہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب