Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
26 - 118
پر ظُلْم کرتا ہے اور نہ ہی اسے رُسوا کرتاہے اور جوکوئی اپنے بھائی کی حاجت پوری کرتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی حاجت پوری فرماتاہے اور جو کسی مسلمان کی ایک پریشانی دور کرے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کی پریشانیوں میں سے اس کی ایک پریشانی دور فرمائے گا۔(مسلم،کتاب البر والصلۃ،باب تحریم الظلم،ص۱۳۹۴،الحدیث:۲۵۸۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
کچھ خرچ کئے بغیر صدقہ کا ثواب کمائیے
	فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے : تیرا اپنے بھائی کے سامنے مسکرا دینا صدقہ ہے اور بھلائی کا حکم دینا صدقہ ہے اور برائی سے روک دینا صدقہ ہے اور کسی بھٹکے ہوئے کو راستہ بتانا بھی تیرے لیے صدقہ ہے اور تیرا کسی کمزور نگاہ والے شخص کی مددکردینا تیرے لیے صدقہ ہے اور تیرا راستے سے پتھر کانٹا ہڈی ہٹا دینا تیرے لیے صدقہ ہے اور تیرا اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈول میں پانی ڈال دیناتیرے لیے صدقہ ہے۔(ترمذی،کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی صنائع المعروف، ۳/۳۸۴،حدیث:۱۹۶۳)
	مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان (’’کسی بھٹکے ہوئے کو راستہ بتانا تیرے لیے صدقہ ہے‘‘کے تحت )لکھتے ہیں : سُبْحٰنَ اللہ! کیا رب تعالیٰ کی مہربانیاں ہیں جو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ وسلَّم  کے طفیل اس اُمت کو ملیں ، وہ معمولی کام جن میں نہ خرچ ہو نہ تکلیف ثواب کا باعث بن گئے،کسی کو راستہ بتا