بجائے نمائندے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا : میں اپنے نصیب پر خوش ہوں اور اس وقت میں وہی کام تو کررہا ہوں جو آپ مجھے اتنے لمبے چوڑے سفر کے بعد کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ حکایت فرضی ہی سہی لیکن راتوں رات امیر بننے کے خواب دکھانے والوں کی اس دنیا میں کمی نہیں ،بلکہ لوگ تو امیربننے کے لئے رشوت کے لین دین، سود،قرض دبانے جیسے گناہوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور انہیں اس کے سنگین اُخروی نتائج کا ذرہ برابر خیال نہیں ہوتا ، اللہعَزَّوَجَلَّ ایسوں کو توبہ کی توفیق عطا فرمائے ،اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(4) دوسروں کو نفع پہنچاؤ
اَعرابی کا چوتھا سوال یہ تھاکہ میں لوگوں میں سب سے بہتر بننا چاہتا ہوں۔ سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو دوسروں کو نفع پہنچاتا ہو ،تم لوگوں کیلئے نفع بخش بن جاؤ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مسلمان کو فائدہ پہنچاناکارِ ثواب ہے مثلاً اس کو راستہ بتادینا ،سامان اٹھانے میں اس کی مدد کردینا یا اس کی کوئی ضرورت پوری کردینا ، الغرض کسی بھی طرح سے اس کے کام آنے کی بڑی فضیلت ہے ، شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ اس