Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
22 - 118
ہوتا۔ (اللمع،کتاب آداب المتصوفۃ،فی ذکر آداب من اشتغل۔۔الخ،ص۲۶۰)اللہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(۳)  اگر تم قناعت کرتے تو میرا لوٹا گروی نہ ہوتا
	حضرت سیِّدُنا شقیق  رحمۃ اللہِ تعالٰی علیہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے ایک دوست کے ساتھ حضرت سیِّدُنا سلمان فارسی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی زیارت کے لئے گیا ، انہوں نے روٹی اور نمک سے ہماری میزبانی کی ۔ میرے دوست نے کہا : اگر پودینہ بھی ہوتا تو زیادہ اچھا تھا ۔ چنانچہ ، آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ باہر گئے اور اپنا لوٹا گِروی رکھ کر پودینہ لے آئے ۔ جب ہم کھا چکے تو میرے دوست نے کہا : ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ قَنَّعَنَا بِمَا رَزَقَنَا‘‘یعنی تمام تعریفیں اللہعَزَّوَجَلَّ کے لئے ہیں جس نے ہمیں عطا کردہ رِزْق پر قناعت کی توفیق دی ۔ تو حضرت سیِّدُنا سلمان فارسی رضی اللہ تعالٰی عنہ  نے فرمایا : اگر تم موجود رِزْق پر قناعت کرتے تو میرا لوٹا گِروی نہ ہوتا ۔(المستدرک،کتاب الاطعمۃ،باب النہی عن التکلف للضیف،۵ /۱۶۹،حدیث : ۷۲۲۸)اللہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ ٰ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد