Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
20 - 118
سکون بخشتا ہے اور ان کی سیرت پر عمل آج بھی کامیابی کی گزرگاہ ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ہرچیز اچھی لگنے لگتی ہے
	حضرت سیدنا ذوالنون رحمۃُ اللہ تعالٰی علیہ نے فرمایا : جس شخص کی قناعت خوب اچھی ہوجائے تو اس کو ہر شور با اچھا لگنے لگتا ہے۔(اٰداب الدنیا والدین،باب ادب الدنیا،ص۱۹۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جو مقدر میں نہیں وہ کسی طرح نہ ملے گا
	حضرت سیدنا ابوحازِم رَحْمَۃُ اللہ ِتعالٰی علیہ نے فرمایا:جو چیز میرے مقدر میں نہیں لکھی گئی اگر میں ہوا پر سوار ہوجاؤں تو بھی اسے نہیں پاسکتا۔(المستطرف، ۱/۱۲۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نصیب سے زیادہ ملے گا نہ کم 
	خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہے ،امام ابوالحسن شاذلی(علیہ رحمۃُ اللہِ القوی) فرماتے ہیں کہ دو چیزوں سے مایوس ہوجاؤآرام سے رہو گے:ایک یہ کہ تم کو دوسروں کے نصیب کی چیز مل جائے گی،دوسرے یہ کہ تمہیں تمہارے نصیب سے زیادہ مل جائے گا۔(مراۃ المناجیح ،۷/۱۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد