Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
19 - 118
کبھی نہ ختم ہونے والا خزانہ 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جسے قناعت کا وصف مل گیا اسے عظیم خزانہ مل گیا ، چنانچہ رحمت ِ عالم نورِ مجسمصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم  نے ارشاد فرمایا:قناعت کبھی ختم نہ ہونے والاخزانہ ہے ۔( الزھد الکبیر،ص۸۸،حدیث:۱۰۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
قناعت کی وجہ سے رزق میں کمی نہیں ہوگی 
	حضور غوث الثقلین سید شیخ عبدالقادر جیلانی (قُدِّ سَ سرُّہُ النُّورانی)فرماتے ہیں :تیری بھاگ دوڑ سے مَقْسُوم(یعنی مقدر) سے زیادہ نہ ملے گا اور تیری قناعت کی وجہ سے کم نہ ملے گا اس لیے راضی بہ رضا رہ۔(مراۃ المناجیح ،۷/۱۳) (مرقات، ۹/۲۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
قناعت سے عزت بڑھ جاتی ہے 
	 قناعت سے رِزْق نہیں گھٹتا بلکہ عزت بڑھ جاتی ہے ۔ذرا تاریخ کے اوراق اُٹھا کر دیکھئے توآپ کو حضرتِ سیِّدُنا ابو دَرداء  رضی اللہ تعالٰی عنہ ،حضرتِ سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز اور حضرتِ سیِّدُنا اِبراھیم بن اَدھمرحمۃُ اللہ تعالٰی علیہما  جیسے بیشُماربُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ المُبِین ملیں گے جنہوں نے دنیا میں قناعت پسندی کی ایسی ایسی مثالیں قائم کی ہیں کہ تاریخ نے انہیں سنہری الفاظ میں یادکیا ہے اورآج ان کا نام لیتے ہی نگاہ ودل ان کی عظمت کے سامنے جھک جاتے ہیں ،ان کا ذِکْردِ لوں کو