Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
16 - 118
اور اس آیتِ مبارکہ ’’فَمَنَّ اللہُ عَلَیۡنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ ﴿۲۷﴾‘‘ (پ۲۷، الطور: ۲۷) (ترجمہ کنز الایمان : تو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچالیا) کی بار بار تلاوت کر کے روئے جارہی ہیں۔ میں فراغت کے انتظار میں کھڑے کھڑے تھک گیا ، لیکن آپ بدستور اسی حالت میں رہیں۔ پھر میں بازار چلاگیا تاکہ ضرورت کی چیزیں لے کر آجاؤں۔ واپس آکر دیکھاتو آپ مسلسل وہی آیتِ مُبارَکہ پڑھ رہی ہیں اورروئے جارہی ہیں۔ (احیاء علوم الدین،کتاب المراقبۃ والمحاسبۃ،۵ /۱۴۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
خوفِ خدا عزوجل رکھنے والے کے ساتھ نکاح کردو
	ایک شخص نے حضرت سیدنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہ ِالْقَوِی سے اِستفسار کیا:میری ایک بیٹی ہے،آپ کے خیال میں اس کا نکاح کس کے ساتھ کرنا چاہیے؟ ارشاد فرمایا: اس کا نکاح ایسے شخص سے کرو جواللہعَزَّوَجَلَّ سے ڈرنے والا ہو،ایسا شخص اگر اس سے محبت کرے گا تو اس کی عزت کرے گا اور اگر اسے ناپسند کرے گا تو بھی اس پر ظلم نہیں کرے گا۔ ۱؎  (المستطرف،الباب الثالث والسبعون،۲/ ۳۹۸)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینہ
۱؎ :مزید روایات وحکایات اور دیگر معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 160صفحات پر مشتمل کتاب’’خوفِ خدا‘‘ کا مطالعہ بہت مفید ہے ۔