Brailvi Books

اَعرابی کے سوالات اور عَرَبی آقا کے جوابات
105 - 118
بہت سے غرباءاہلِ مدینہ کے گھروں میں ایسے پوشیدہ طریقوں سے رقم بھیجا کرتے تھے کہ ان غرباء کو خبر ہی نہیں ہوتی تھی کہ یہ رقم کہاں سے آتی ہے؟مگر جب آپ کا وصال ہو گیاتو ان غریبوں کو پتا چلاکہ یہ حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالٰی عنہکی سخاوت تھی۔(سیر اعلام النبلاء،۵/۳۳۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
پہلے کے مسلمان اپنے اعمال چھپانے کا کتنا اہتمام کرتے تھے
	حضرت سیدنا حسن بصریعلیہ رحمۃُ اللہِ القوی فرمایا کرتے تھے:ایک شخص پورا قرآن حِفْظ کرلیتا تھا لیکن اس کے پڑوسی کو اس بات کی خبر نہ ہوتی تھی،وہ فقہ کا کثیر علم حاصل کرلیتا تھا لیکن لوگوں کو اس بات کا پتہ نہ چلتا تھا اور وہ اپنے یہاں ملاقاتیوں کی موجود گی میں رات میں طویل نماز پڑھتا تھا لیکن دوسروں کو اس بات کا علم نہ ہوپاتا تھا۔ ہم نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو اپنے اعمال کو چھپانے میں مبالغہ کرتے تھے۔ پہلے کے مسلمان دعا میں خوب کوشش کرتے تھے لیکن ان کی آواز کی جگہ صرف سرگوشی سنائی دیتی تھی کیونکہ اللہعَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشا ن ہے:
اُدْعُوۡا رَبَّکُمْ تَضَرُّعًا وَّخُفْیَۃً ؕ(پ۸،الاعراف:۵۵)
ترجمہ کنزالایمان:اپنے رب سے دعا کرو گڑگڑاتے اور آہستہ۔ 
نیز اللہعَزَّوَجَلَّنے اپنے منتخب بندے حضرت سیدنا زکریا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکا تذکرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: