Brailvi Books

عقیدۂ آخرت
39 - 41
طریقے مختلف ہوں لیکن تصوُّر تو مشترک ہے۔
آپ مختلف زبانوں کی لغات کا تفصیلی جائزہ لیں تو جنت کے دوزخ کے ہم معنی الفاظ آپ کو ہر زبان میں مل جائیں گے اور یہ اصول اہلِ زبان کے درمیان مُسَلَّم(1)ہے کہ ہر زبان میں اسی مفہوم کے لیے الفاظ وضع کیے جاتے  جو اہلِ زبان کے تصوُّر میں پہلے سے موجود ہوتا ہے، بحث کے اس رخ سے بھی یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ عالمِ آخرت کا تصوُّر صرف اہلِ اسلام ہی کے عقیدے میں نہیں ہے بلکہ دنیا کے سارے انسانوں کی فطرت اسی عقیدہ سے ہم آہنگ(2)ہے۔
چند مخصوص طبقات اور چند مخصوص عہد کے لوگوں کےبارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ فکرو ا عتقاد کی غلطیوں میں مبتلا ہوگئے لیکن نسلِ انسانی کے یوم آغاز سے لے کر آج تک بلا تفریق سار ی دنیا کے انسانوں پر یہ الزام ہرگز عائد نہیں کیا جاسکتا کہ آخرت کے تصوُّر کو اپنے مذہبی عقائد کی فہرست میں شامل کرکے وہ فریبِ مسلسل کا شکار رہے،خاص طور پر ان حالات میں جب کہ عقیدۂ آخرت کی تعلیم دینے والوں میں وہ انبیاء و مرسلین(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام) بھی ہیں جن کی شخصیتیں نہ 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 1…  ماناہوا۔
2…  متفق۔