Brailvi Books

عقیدۂ آخرت
20 - 41
النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ؕ اَصْحٰبُ الْجَنَّۃِ ہُمُ الْفَآئِزُوۡنَ ﴿۲۰﴾)(1)
والے اور جنّت والے برابرنہیں(1)،جنّت والے ہی مراد کو پہنچے۔ (سورۃ الحشر۵۹،رکوع۳)
(اِنَّ السَّاعَۃَ اٰتِیَۃٌ اَکَادُ اُخْفِیۡہَا لِتُجْزٰی کُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا تَسْعٰی ﴿۱۵﴾فَلَا یَصُدَّنَّکَ عَنْہَا مَنْ لَّا یُؤْمِنُ بِہَا وَاتَّبَعَ ہَوٰىہُ فَتَرْدٰی ﴿۱۶﴾)(2)
          بے شک قیامت آنے والی ہے قریب تھا کہ میں اُسے سب سے چھپاؤں کہ ہر جان اپنی کوشش(3)  كا بدلہ پائے تو ہرگز تجھے اس کے ماننے سے وہ باز نہ رکھے جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش کے پیچھے چلا پھر تو ہلاک ہوجائے۔ (سورۂ طہٰ۲۰،رکوع ۱)
(وَ اَنَّہٗ یُحْیِ الْمَوْتٰی وَ اَنَّہٗ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ۙ﴿۶﴾ وَّ اَنَّ السَّاعَۃَ اٰتِیَۃٌ لَّا رَیۡبَ فِیۡہَا ۙ وَ اَنَّ اللہَ یَبْعَثُ مَنۡ فِی الْقُبُوۡرِ﴿۷﴾)(4)
             اور یہ کہ وہ مردے جِلائے گا اور یہ کہ وہ سب کچھ کرسکتا ہے اور اس  لیے کہ قیامت آنے والی اس میں کچھ شک نہیں اور یہ کہ اللہ اٹھائے گا اُنہیں جو قبروں میں ہیں۔(سورۃ الحج۲۲،رکوع۱)
جہاں تک دوبارہ زندہ کیے جانے کا سوال ہےمنکرین اسکا مذاق قصۂ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…  پ۲۸،الحشر:۱۸-۲۰۔
2… اصل میں یہاں لفظ  " ہیں" تھا جسے کنز الایمان سے تقابل کر کے درست کر دیا گیا۔
3…  پ۱۶،طہ: ۱۵-۱۶۔
4…  اصل میں یہاں کچھ ترجمہ کتابت سے رہ گیا  تھا جسے کنز الایمان سے پورا کردیا گیا ہے۔
5…  پ۱۷،الحج: ۶-۷۔