الصّٰلِحٰتِ ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّ رِزْقٌ کَرِیۡمٌ ﴿۴﴾)(1) صلہ دے (اللہ) اُنہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے یہ ہیں جن کے لیے بخشش ہے اور عزت کی روزی۔ (سورۃ السبا۳۴،رکوع۱)
(وقوعِ قیامت اخلاق کابھی تقاضا ہے:)
قیامت برپا کیا جانا صرف عقل ہی کا تقاضا نہیں بلکہ اخلاق کا تقاضا بھی ہے۔ ہر زمانے میں انسان کے مختلف طریقوں میں اس معاملہ میں اختلافات رہے ہیں اور ہر ایک نے اپنے نظریے کے مطابق ایک اخلاقی فلسفہ اور ایک اخلاقی رویّہ اختیار کیا ہے آخر کوئی وقت تو ہونا چاہیے جب کہ ان سب کا اخلاقی نتیجہ صلہ یا سزا کی شکل میں ظاہر ہو، اس دنیا کا نظام اگر صحیح اور مکمل اَخلاقی نتائج کے ظہور کا مُتَحَمِّل(2) نہیں ہے تو ایک دوسری دنیا ہونی چاہیے جہاں یہ نتائج ظاہر ہوسکیں۔
(منکرین کے طنز وتمسخرکے قرآنی جوابات:)
جب منکرین اور کافرین علم حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ طنز اورتمسخر کے طور پر لوگوں سے کہا کرتے تھے کہ جس قیامت کے آنے کی یہ پیغمبر (رسول اللہ) خبردے رہے ہیں وہ تو آتی ہی نہیں تو خدا نے رسول اللہ سے کہا کہ
قُلْ بَلٰی وَ رَبِّیۡ لَتَاۡتِیَنَّکُمْ ۙ عٰلِمِ الْغَیۡبِ ۚ لَا یَعْزُبُ عَنْہُ مِثْقَالُ
تم فرما ؤ کیوں نہیں میرے رب کی قسم بے شک ضرور تم پر آئے گی، غیب جاننے والا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1… پ۲۲،سبا:۴۔
2 اہل۔