· جن آیات کے حوالہ یاترجمہ میں کتابت کی غلطی لگی ان مقامات کاقرآن پاک اورکنز الایمان سے تقابل کرکے متن میں ان کی تصحیح کرتے ہوئے حاشیہ میں وضاحت کردی گئی ہے۔
· مضمون کی مناسبت سے نئی ہیڈنگزکااضافہ اور بریکٹ کے ذریعے مصنّف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی ہیڈنگز سے انہیں ممتاز کردیا گیا ہے۔
· جہاں تخریج کی ضرورت تھی وہاں تخریج بھی کردی گئی ہے۔
· مشکل الفاظ پر اعراب اورحاشیہ میں ان کے معنیٰ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
· آخر میں ماخذ ومراجع وفہرست کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ اس کوشش کو قبول فرمائے اور ہمارے ہر عمل کو زیورِ اخلاص سے آراستہ فرمائے اور اس کو عوام وخواص کیلئے نفع بخش بنائے!
آمین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہَ وَاٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ
ابو الحسن فضیل رضا القادری العطاری عَـفَا عَنْہُ الْبَارِی
عالمِ برزخ
دنیا اور آخرت کے درمیان ایک اور عالم ہے جس کو برزخ کہتے ہیں، مرنے کے بعد اور قیامت سے پہلے تمام اِنس وجن کو حسبِ مراتب اُس میں رہنا ہوتا ہےاور یہ عالم اِس دنیا سے بہت بڑا ہے۔ دنیا کے ساتھ برزخ کو وہی نسبت ہے جو ماں کے پیٹ کے ساتھ دنیا کو ، برزخ میں کسی کو آرام ہے اور کسی کو تکلیف۔ (بہار شریعت،۱/۹۸)