وشرف کی حامل ہیں اور وہ لوگ بھی ہیں جو اپنے اپنے حلقے میں مذہبی اور روحانی پیشوا کی حیثیت سے جانے اور مانے جاتےہیں اس لیے کہنے دیا جائے کہ اگر تاریخ کے ہر دور کے سارے انسانوں کو ہم جھوٹا قرار دے دیں تو پھر اس دنیا میں کون سچا رہ جائے گا؟۔۔۔۔۔۔۔ عقیدۂ آخرت کی تکذیب کرنے والا صرف کسی ایک طبقے کی تکذیب نہیں کرتا بلکہ ابتداء سے لے کر آج تک ہر عہد کے سارے انسانوں کو وہ جھوٹا ثابت کرنا چاہتا ہے۔
یہ تو چند جھلکیاں تھی اب کتاب کی ورق گردانی کرتے ہوئے محسنِ ملت کی ایمان افروزتحریرسے استفادہ کیجئے،نیزیادرہے کہ اس کتاب پر مجلس"المدینۃ العلمیۃ" کی طرف سے مندرجہ ذیل کام کئے گئے ہیں:
· اکثر مقامات پر آیات کے ترجموں پر اکتفا تھا تو ان کی آیات بھی ذکر کردی گئیں اور اصل کتاب سے جداکرنے کیلئے انہیں بریکٹ میں کردیا گیا ہے۔
· جہاں آیات کا ترجمہ نہیں کیا گیاتھا وہاں "کنز الایمان" سے بریکٹ میں ان کا ترجمہ کردیا گیا ہے۔
· اصل کتاب میں آیات کا حوالہ جس طرح دیا گیا تھااسے اسی طرح برقرار رکھتے ہوئےقاری کی مزید آسانی کیلئے حاشیہ میں سورت کے نام، پارہ نمبر اور آیت نمبر کے ساتھ تخریج کردی گئی ہےاورجہاں اصل کتاب میں آیت کی تخریج نہیں کی گئی تھی اسکی تخریج کابھی حاشیہ میں اہتمام کردیاگیاہے۔