Brailvi Books

الوظیفۃ الکریمہ
5 - 45
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’  اللہ کو بہت یاد کرو‘‘ کے پندرہ حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ’’15 نیّتیں  ‘‘
 فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم:’’ اچھی نیّت بندے کو جنَّت میں داخِل کر دیتی ہے۔‘‘
(الجامع الصغیرللسیوطی،الحدیث۹۳۲۶،ص۵۵۷، دارالکتب العلمیۃ بیروت)
 دو مَدَنی پھول:
 {1}  بِغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں  ملتا۔ 
{2}جتنی اچھی نیّتیں  زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
	{1}ہربارحَمدو{2}صلوٰۃ اور{3}تعوُّذو{4}تَسمِیہ سے آغاز کروں  گا (اسی صَفْحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں  نیّتوں  پر عمل ہوجائے گا) {5}حتَّی الوسع اِس کا باوُضُو اور {6}قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں  گا {7} ذکر اللہ کی فضیلت حاصل کروں  گا{8} کچھ نہ کچھ اوراد کو اپنا معمول بناؤں  گا (بالخصوص نمازوں  کے بعد کے اوراد){9} جہاں  ’’اللہ‘‘ کا نام ِپاک آئے گا وہاں  عَزَّوَجَلَّ اور{10} جہاں  جہاں  ’’سرکار‘‘کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں  صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پڑھوں گا {11} جو مسئلہ سمجھ میں  نہیں  آئے گا اس کیلئے آیت ِکریمہ: ’’فَسْـَٔلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکْرِ اِنۡ کُنۡتُمْ لَا تَعْلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾‘‘ ترجمۂ کنز الایمان: ’’ تو اے لوگو علم والوں  سے پوچھو اگر تمہیں  علم نہیں۔‘‘(پ۱۴، النحل:۴۳)پر عمل کرتے ہوئے عُلَماء سے رُجوع کروں  گا {12} اوراد پڑھنے سے پہلے کسی سنی قاری یا عالم کو سنا کر اپنے مخارج کی درستی کروں  گا {13} ہر ورد کے اوّل آخر کم از کم ایک بار