3…دعوت اسلامی اصلاحِ امت کی تحریک
جنت میں بھی علماء کی حاجت ہوگی
مدینے کے سلطان، رحمت عالمیان، سرور ذیشان صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمان پر نور ہے: جنتی جنت میں علماء کرام کے محتاج ہوں گے اس لئے کہ وہ ہر جمعہ کو اللہ عزوجل کے دیدار سے مشرف ہوں گے، اللہ عزوجلفرمائے گا: تمنوا علی ما شئتم یعنی’’ مجھ سے مانگو، جو چاہو۔‘‘ جنتی علماء کرام کی طرف متوجہ ہوں گے کہ اپنے ربِّ کریم عزوجل سے کیا مانگیں ؟ وہ فرمائیں گے: یہ مانگو، وہ مانگو، جیسے وہ لوگ دنیا میں علماء کرام کے محتاج تھے، جنت میں بھی ان کے محتاج ہوں گے۔(الفردوس بمأثور الخطاب،الحدیث:۸۸۰،ج۱، ص۲۳۰والجامع الصغیر للسیوطی،الحدیث:۲۲۳۵،ص۱۳۵)