تنبیہ:اذکارو اشغال میں مشغولی سے پہلے اگر قضاء نمازیں یاروزے ہوں ان کاادا کرنا جس قدر ممکن ہو نہایت ضرور ہے،جس پر فرض باقی ہو اس کے نفل واعمالِ مستحبہ کام نہیں دیتے بلکہ قبول نہیں ہوتے جب تک فرض ادا نہ کرلے۔اَذکارو اَشغال کے لئے تین بَدْرَقوں (1)کی ضرورت ہے تقلیل ِ طعام (کم کھانا) تقلیل ِ کلام (کم بولنا) تقلیل ِ مَنام(کم سونا)۔
وَبِاللہِ التَّوْفِیْق
فقیر احمد رضا قادری غفر لہ
پنجم محرم الحرام ۱۳۳۸ ھ
ذکر اللہ عزوجل کی کثرت کیا کرو
حضرت سیدتنا اُمّ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: ’’یا رسول اللہ! عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مجھے کوئی نصیحت فرمائیے۔‘‘ فرمایا: ’’گناہوں کو چھوڑ دو کیونکہ یہ سب سے افضل ہجرت ہے اور فرائض کی پابندی کیا کرو کیونکہ یہ سب سے افضل جہاد ہے اور ذکر اللہ عزوجل کی کثرت کیا کرو کیونکہ تم اللہ عزوجل کی بارگاہ میں کثرتِ ذکر سے زیادہ پسندیدہ چیز نہیں پیش کرسکتی۔‘‘
(المعجم الکبیر للطبرانی ،الحدیث:۳۱۳،ج۲۵،ص۱۲۹)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…معاونین(معاونت کرنے والوں)