وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيْم(1)تین تین بار
زہر و ضرر سے امان رہے۔
{7} رَضِيْتُ بِاللهِ رَبًّا وَّبِالاِْسْلَامِ دِيْنًا وَّبِسَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم نَبِيًّا وَّ رَسُوْلًا(2) تین تین بار
اللہ عز وجل کے کرم پرحق ہے کہ روزِ قیامت اسے راضی کرے۔(3)
{8}حَسْبِیَ اللہُ ٭۫ۖ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاہُوَ ؕ عَلَیۡہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیۡمِ ﴿۱۲۹﴾٪ (4)دس دس بار
ہر بلا ومکر سے محفوظی، حدیث میں سات بار فرمایا۔(5) حضور سیدنا غوثِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے دس بار آیا، فقیر کااسی پر عمل ہے، اسے بحمد اللہ تعالیٰ تمام مقاصد کے لئے کافی پایا۔
{9} فَسُبْحٰنَ اللہِ حِیۡنَ تُمْسُوۡنَ وَ حِیۡنَ تُصْبِحُوۡنَ ﴿۱۷﴾ وَلَہُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوٰتِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمہ:اللہ عزوجل کے نام سے ،جس کے نام سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی نہ زمین میں اور نہ آسمان میں اور وہی ہے سننے اور جاننے والا۔
(سنن ابی داود،کتاب الادب،باب مایقول اذا اصبح،الحدیث:۵۰۸۸،ج۴،ص۴۱۸)
ٖ2…ترجمہ:میں اللہ عزوجل کے رب ،اسلام کے دین اور محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے نبی اور رسول ہونے پر راضی ہوں۔
3…المصنف لابن ابی شیبۃ ، کتاب الدعاء ، باب ما یستحب ان یدعوا بہ اذا اصبح ،الحدیث:۸،ج۷،ص۴۱
4…ترجمۂ کنزالایمان: مجھےاللہ کافی ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ بڑے عرش کا مالک ہے ۔(پ۱۱، التوبۃ : ۱۲۹)
5…الد رالمنثور، سورۃ التوبۃ ، تحت الآیۃ : ۱۲۹ ، ج ۴ ، ص ۳۳۴