Brailvi Books

الوظیفۃ الکریمہ
12 - 45
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ
صبح وشام دونوں  وقت
 	آدھی رات ڈھلے سے سورج کی کرن چمکنے تک صبح ہے،اس بیچ میں  جس وقت ان دعاؤ ں  کوپڑھ لے گا صبح میں  پڑھنا ہو گیا،یوں  ہی دو پہر ڈھلنے سے غروبِ آفتاب تک شام ہے۔
[1]: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللَّهِ، مَا شَآءَ اللَّهُ كَانَ، وَمَا لَمْ يَشَاْلَمْ يَكُنْ، اَعْلَمُ اَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، وَاَنَّ اللَّهَ قَدْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْماً(1) ایک ایک بار
[2]  آیَۃُ الْکُرْسِی(2)  ایک ایک بار
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ترجمہ: پاک ہے اللہ عزوجل اپنی تعریف کے ساتھ،نیکی کی توفیق اللہ عزوجل ہی کی طرف سے ہے، جو اس نے چاہا وہی ہوا اور جو نہ چاہا وہ نہ ہوا، میں جانتا ہوںکہ اللہ عزوجل سب کچھ کرسکتا ہے، اللہ عزوجل کا علم ہر چیز کو محیط ہے۔
2:اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلْحَیُّ الْقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الۡاَرْضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشْفَعُ عِنْدَہٗۤ اِلَّا بِاِذْنِہٖ ؕ یَعْلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْۚ وَلَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنْ عِلْمِہٖۤ اِلَّا بِمَاشَآءَۚ وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضَۚ وَلَا یَــُٔـوۡدُہٗ حِفْظُہُمَاۚ وَہُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیۡمُ﴿۲۵۵﴾ (پ۳،البقرۃ:۲۵۵)	
ترجمۂ کنزالایمان:اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ آپ زندہ اور اوروں کا قائم رکھنے والا اسے نہ اونگھ آئے نہ نیند اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے  وہ کون ہے جو اس کے یہاں سفارش کرے بے اس کے حکم کے جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے اور وہ نہیں پاتے اس کے علم میں سے مگر جتنا وہ چاہے  اس کی کرسی میں سمائے ہوئے ہیں آسمان اور زمین اور اسے بھاری نہیں ان کی نگہبانی اور وہی ہے بلند بڑائی والا