Brailvi Books

الوظیفۃ الکریمہ
11 - 45
ہاتھ پھیلائے اور وہ خالی ہاتھ پھیر دے، ہمیں  خود حکمِ دعا دیا اور اپنے کرم سے اجابت کولازم فرمایا:
فَعَلَیْکُمْ بِالدُّعَآءِ فَاِنَّ الدُّعَآءَ یَرُدُّ الْقَضَآءَ بَعْدَ اَنْ یُّبْرَمَ
       بارگاہِ کرم سیّد ِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وعلیٰ آلہ واصحابہ وسلم سے حضور پُر نور سیدنا اعلیٰ حضرت قبلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھوں  جو مبارک دعائیں  ہمیں  پہنچیں  اور جو اَذکار و اَشغال دُرِّ مَکنُون کی طرح خاندانِ عالیہ میں  مخزون تھے، برادرانِ اہلسنت و خواجہ     تاشانِ قادریت و رضویت کے لیے شائع کرتے اور دعوے سے کہتے ہیں  کہ ان کا عامل دین و دنیا کی نعمتوں  سے مالا مال ہوگا،ہر بلا وآفت سے محفوظ رہے گا، مولیٰ تعالیٰ ان کی برکات سے تمام اہلِ سنت کو مستفیض فرمائے۔ آمین آمین! 
گدائے آستانہ قدسیہ رضویہ فقیر محمد حامد رضا قادری غفرلہ (ورحمۃ اللہ علیہ)





         دعوتِ اسلامی کے سنتوں  کی تربیت کے مدنی قافلوں  میں  سفر اور روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کا کارڈ پُر کر کے ہر مدنی ماہ کے دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں  کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے پابند ِسنّت بننے، گناہوں  سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذہن بنے گا۔