علی کے واسطے سورج کو پھیرنے والے
اشارہ کر دے کہ میرا بھی کام ہو جائے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
انوکھا جذبہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے!صَحابۂ کرامعَلَيهِمُ الّرِضْوَان میں عبادت کے دَوران کیسا وَجدساطاری ہوجاتا تھا کہ انہیں کسی تکلیف کااِحساس ہی نہیں ہوتا تھا،جی ہاں ،راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں جہادکرنابھی عبادت ہی ہے۔ سیِّدُنا مُعاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
کاکھال میں لٹکتے ہوئے ہاتھ کے ساتھ لڑنا پھر اُسے پاؤں میں دبا کر کھینچ کر کھال کو توڑ ڈالنا یہ ایسی باتیں ہیں جو دلوں میں جُھرجُھری پیداکردیں مگران حضرات پرکچھ ایسی وارَفتگی چھائی ہوتی تھی کہ تکلیف کا اِحساس ہی نہیں ہوتاتھا۔راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ کے ان جانبازوں اوراسلام کے حقیقی سرفروشوں کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے ہمیں بھی دعوت اسلامی کے سنتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرناچاہئے اورراہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں آنے والی تکالیف ہنسی خوشی برداشت کرنی چاہئیں ۔
سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو
ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو پاؤ گے راحتیں قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد