Brailvi Books

ابو جہل کی موت
5 - 26
وہ پختہ کار یہ کمسِن،یہ پیدل اور وہ گھوڑے پر		لگا مَرکَب کُدانیخَشْمَگیں شیروں کے جوڑے پر
مگر عُشّاق اپنی جان کی پروا نہیں کرتے			خدا سے ڈرنے والے موت سے ہرگزنہیں ڈرتے
ہوا میں گونج اٹھیں رَعد کی مانند تکبیریں 			گِریں بُوجہْل پر دو تیز خون آشام شمشیریں
دَہن سے آہ نکلی ہاتھ سے تیغ وسِپَر چھوٹی			گِرا گھوڑا بھی کھا کر زخم دونوں کی کمر ٹوٹی
زمیں دھنستی تھی جس بدبخت کی ادنیٰ سی ٹھوکر پر		پڑا تھا خون میں لِتھڑا ہوا مِٹی کی چادر پر
وہ ہڈّی اور خوں جس پر ہمیشہ ناز رہتا تھا			وُہی ہڈّی شِکستہ تھی وہی اب خون بہتا تھا
زَباں سے چیختا اور کفر بکتا ہی رہا کافِر			مددگاروں کو چاروں سَمت تکتا ہی رہا کافر
وہ جنگ آور رِسالہ جس کے بَل پر زور تھا سارا		اُسی میں گھس کے دو کمزور لڑکوں نے اسے مارا
جوانو! قابلِ تقلید ہے اقدام دونوں کا			جَبینِ لَوحِ غیرت پر لکھا ہے نام دونوں کا
وہ غازی تھے مَئے حُبِّ نبی کا جوش تھا اُن کو		لبِ کوثر پہنچ کر شوقِ نوشا نوش تھا ان کو
مشکل الفاظ کے معانی
کُندا:کَندھا۔زاغ:کوّا۔زَغَن:چِیل۔بَسان:مانند۔مَوج:پانی کی لہر۔ اَوج:بُلندی۔ رَیگ:دُھول۔قَریں : قریب۔سِپَر: ڈھال۔مَرکَب:سُواری۔ خشمگیں : غضبناک۔ رَعد: بجلی کی کڑک۔ خون آشام شمشیریں : خونخوار تلواریں ۔ دَہَن:مُنہ۔تَیغ: تلوار۔ لَعِین: لعنتی۔ عَدُو: دشمن۔ شِکستہ: ٹوٹی ہوئی۔رِسالہ: ہزار فوج کا دستہ۔جَبین:پیشانی۔لَوح: تختی۔ مئے حُبِّ نبی: نبی کی مَحَبَّت کی شراب۔