مشکل الفاظ کے معانی
پَرستار: پُوجا کرنے والا۔پاسبان:محافِظ۔ چَرخِ بَریں : بُلندآسمان۔راست گُفتار:سچ بولنے والا۔ پابندِ سَلاسِل: زنجیروں میں جکڑا ہوا۔حَریف: مقابلہ کرنے والا۔ دُشنامِ غلیظ: گندی گالیاں ۔ تضحیک: ہنسی اُڑانا۔ تمَسخُر: مذاق اُڑانا۔ محبوس : قید۔خانہ بَدَر: گھر سے نکال دینا۔تِشنگی: پیاس۔ تختۂ دار:پھانسی کا تختہ۔عزیمت: عزم وارادہ۔نُفوسِ قُدسی: پاک جانیں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت،شَمعِ بزمِ ہدایت ،نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)
سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا
جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’ یاربَّ العباد! مکّے مدینے کی زیارت عطا فرما ‘ ‘ کے بتیس
حُروف کی نسبت سے سفر کے32 مَدَنی پھول
٭شَرعاً مسافِروہ شخص ہے جو تین دن کے فاصلے تک جانے کے ارادے سے