Brailvi Books

ضیائے صدقات
20 - 408
''صدقہ بُری موت کو دُور کرتا ہے '' کے اکیس حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ''21 نیّتں ''
(از: شیخِ طریقت،امیرِاہل سنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ)

فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم:'' اچھی نیّت  بندے کو جنَّت میں داخِل کر دیتی ہے۔''
(الجامع الصغیر،ص۵۵۷،الحدیث۹۳۲۶، دارالکتب العلمیۃ بیروت)
دو مَدَنی پھول:

(1) بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 

(2)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 

    (1)ہربارحَمدو(2)صلوٰۃ اور(3)تعوُّذو(4)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا (اسی صَفْحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا) (5)اللہ عَزَّوَجَلّ َکی رضا کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا (6) حتَّی الامکان اِس کا باوُضُو اور (7)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا(8) قرآنی آیات اور (9)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا(10)جہاں جہاں ''اللہ'' کا نام ِپاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(11) جہاں جہاں ''سرکار''کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پڑھوں گا (12))اپنے ذاتی نسخے پر( ''یادداشت'' والے صَفْحَہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا (13) )اپنے ذاتی نسخے پر( عِندَا لضَّرورت(یعنی ضرورتاً) خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا (14) کتاب مکمَّل پڑھنے کے لیے بہ نیَّت حُصولِ علم ِدین روزانہ کم از کم چار صفحات پڑھ کر علم ِدین حاصل
Flag Counter