بروزِ قِیامت تمہارے لیے نور ہوگا۔(فِردُوسُ الاخبار ج۱ ص۴۲۲ حدیث۳۱۴۹ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{33} شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ مجھ پر کثرت سے دُرُود شریف پڑھو کیونکہ تمہارا دُرُود پاک مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔(مُعْجَم اَوسط ج۱ ص۸۴ حدیث۲۴۱ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{34}شبِ جمعہ اور روزِ جمعہ (یعنی جمعرات کے غروبِ آفتاب سے لے کر جمعہ کا سورج ڈوبنے تک) مجھ پر دُرُودِ پاک کی کثرت کرلیا کرو، جو ایسا کرے گا قیامت کے دن میں اس کا شفیع و گواہ بنوں گا۔(شُعَبُ الْاِیمان ج۳ ص۱۱۱ حدیث۳۰۳۳ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{35}جب جمعرات کا دن آتا ہےاللہ عَزَّ وَجَلَّفرشتوں کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں ،وہ لکھتے ہیں ، کون یومِ جمعرات اور شبِ جمعہ مجھ پر کثرت سے دُرُودِ پاک پڑھتا ہے۔ (ابنِ عَساکِر ج۴۳ص۱۴۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{36}مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا پُلْ صراط پرنور ہے ،جو روزِ جمعہ مجھ پر80 بار دُرُودِ پاک پڑھے اُس کے 80 سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔ (ایضاً ج۲ص۴۰۸ حدیث۳۸۱۴)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد