ص ۹ حدیث۲۴۸۸مُلَخَّصاً ) اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
بے پردَگی کوئی چھوٹی مصیبت نہیں!
اِس حِکایت سے ہماری وہ اسلامی بہنیں درس حاصل کریں کہ جو بے پردَگی کیلئے طرح طرح کے بہانے تَراشتی ہیں۔کوئی کہتی ہے: کیا کروں میں تو بیوہ ہوں ، کوئی کہتی ہے: بچّوں کا پیٹ پالنے کے لئے دفتر میں غیر مردوں کے ساتھ بے پردَگی یا خلوت(یعنی تنہائی) میں یا اندیشۂ فتنہ ہونے کے باوُجُود نوکری کرنی پڑگئی ہے ، حالانکہ حُصُولِ مَعاش کیلئے کوئی گھریلو کسب بھی ممکن تھا، لیکن ’’مَدَنی سوچ ‘‘کہاں سے لائیں ! کیا پہلے کی باپردہ خواتین بیوہ نہیں ہوتی تھیں؟ ان پر مصیبتیں نہیں پڑتی تھیں؟کیا اَسیرانِ کربلا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمپر آفتوں کے پہاڑ نہیں ٹوٹے تھے؟ کیا مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّکربلا والی عِفَّت مَآب بِیبیوںرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّنے پردہ ترک کیا تھا؟ نہیں اور ہر گز نہیں تو پھر مہربانی فرما کر اپنی ناتُوانی پر ترس کھائیے اور اپنے کمزور وُجُود کو قَبْروجہنَّم کے عذاب سے بچانے کی خاطِر پردہ اختِیار کیجئے۔خدا کی قسم ! وہ بے پردَگی چھوٹی مصیبت نہیں ہو سکتی جوکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عذاب میں پھنسا کر رکھ دے۔ وَا لعِیاذُ بِاللّٰہِ تعالٰی۔
31 مَدَ نی پھولوں کا گلدستہ
{1} ہمارے میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ عورت کا ہاتھ، ہاتھ میں لئے بِغیرفَقَط زَبان سے بَیْعَت لیتے تھے۔ (مُلَخَّص ازبہارِ شریعت ج۳ ص۴۴۶)