Brailvi Books

زخمی سانپ
7 - 19
ہے یا نہیں؟بِالفرض یہ غَلَط ہو بھی تو غیر شَرعی فیشن پرستی اور بے پردَگی کا جائز ہونابھی توکوئی ثابت نہیں کرسکتا۔ حدیثِ پاک میں ناجائز فیشن کا عذاب ملاحظہ فرمائیے۔ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے: میں نے کچھ لوگ ایسے دیکھے جن کی کھالیں آگ کی قینچیوں سے کاٹی جارہی تھیں۔ میرے اِسْتِفسار پر بتایا گیا،یہ وہ لوگ ہیں جو ناجائز اشیاء سے زینت حاصل کرتے تھے۔ اور میں نے ایک گڑھا بھی دیکھا جس میں سے چیخ پکار کی آوازیں آرہی تھیں۔ میرے دریافْت کرنے پربتایا گیا،یہ وہ عورَتیں ہیں جو ناجائز اشیاء کے ذَرِیعے زینت کیا کرتی تھیں۔(تاریخ بغداد ج۱ص۴۱۵) یاد رکھئے!  نیل پالِش کی تہ ناخنوں پرجَم جاتی ہے لہٰذا ایسی حالت میں وضو کرنے سے نہ وُضو ہوتا ہے نہ نہانے سے غسل اُترتا ہے ،جب وُضو وغسل نہ ہو تو نَماز بھی نہیں ہوتی۔
خبردار !
	 ہرگز ہرگز شیطان کے اِس بہکاوے میں مت آیئے۔ جیسا کہ بعض نادان لوگ اس طرح کہتے سنائی دیتے ہیں کہ دنیا ترقّی کرگئی ہے۔ مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ چادر اور چار دیواری تو انتہا پسند مسلمانوں کا نَعرہ ہے، اب تو مَردوں اور عورَتوں کو شانے سے شانہ ملاکر کام کرنا چاہئے وغیرہ۔ یقیناً ایک مسلمان کے لئے قراٰن کی دلیل کافی ہوتی ہے۔ لہٰذا دل کی آنکھوں سے قراٰنِ پاک کی یہ آیتِ کریمہ پڑھئے: