Brailvi Books

زخمی سانپ
17 - 19
 اگر مرد نے قصداً کلائی کی طرف نظر کی تو وہ بھی گنہگار ہے ۔ لہٰذا ایسے موقع پر کلائی کسی موٹے کپڑے سے چھپاناضروری ہے)اسلامی بہنیں پوری آستین کا کرتا پہنیں نیزدستانے اورجرابیں بھی استعمال فرمائیں ۔
شَرعی پردہ والی کو دیکھنا کیسا؟
{25}	 بیان کردہ شَرعی پردے میں ملبوس خاتون کو اگر مردبِلا شَہوَت دیکھے تو مُضایَقہ نہیں کہ یہاں عورت کو دیکھنا نہیں ہو ابلکہ یہ ان کپڑوںکو دیکھنا ہوا۔ ہاں اگر چُست کپڑے پہنے ہوں کہ بدن کا نقشہ کھنچ جاتاہو مَثَلاً چُست پاجامے میں پِنڈلی اورران وغیرہ کی ہَیئت نظر آتی ہو تو اس صور ت میں نظر کرنا جائز نہیں ۔ (مُلَخَّص ازبہارِ شریعت ج۳ص۴۴۸)
عورت کے بالوں کو دیکھنا حرام ہے
{26}	اگر عورت نے کسی باریک کپڑے کا دوپٹّا پہنا ہے جس سے بال یا بالوں کی سیاہی کان یا گردن نظر آتی ہو تو اس کی طرف نظر کرنا حرام ہے ۔ (ایضاً) اس طرح کے باریک دوپٹّے میں عورت کی نَماز بھی نہیں ہوتی۔  
{27}آج کل مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّ عورَتیں کھلے بالوں کے ساتھ باہَر نکلتیں کلائیاں اوربال کھولے گاڑیاں چلاتیں اوراسکوٹر کے پیچھے اپنی چُٹیا لہراتی ہوئی بیٹھتی ہیں ۔ ان کے بالوں یا کلائیوں پراچانک پہلی نظر مُعاف ہے ۔ جب کہ فوراًپھیرلی اورقَصْداً