Brailvi Books

زخمی سانپ
15 - 19
	 پردے کے بال دوسروں کی نظر سے بچائیے
{20}	موئے زیر ناف مونڈ کر ایسی جگہ پھینکنا دُرُست نہیں جہاں دوسرے کی نظر پڑے۔
 (بہارِ شریعت ج۳  ص۴۴۹)            
عورَت کی کنگھی کے بال
{21}	عورَتوں کے لیے لازِم ہے کہ کنگھا کرنے یا سر دھونے میں جو بال نکلیں انہیں کہیں چھپادیں کہ غیر مَرد کی ان پر نظر نہ پڑے۔ (ایضاًص۴۴۹)
{22}	حیض کا  لتّا ایسی جگہ ہر گز نہ پھینکیں جہاں دوسروں کی نظر پڑے۔
عورت کے پاؤں کی جھانجھن کی آواز
{23}	حدیث شریف میں ہے :’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّ  اُس قوم کی دُعا نہیں قَبول فرماتا جن کی عورَتیں جھانجھن پہنتی ہوں ۔ ‘‘ (التفسیرات الاحمدیہ، ص۵۶۵) حدیثِ پاک میں جس باجے دار جھانجھن پہننے کی ممانعت کی گئی اس سے مراد گھنگرو والا زیور ہے۔
اس سے سمجھناچاہئے کہ جب زیور کی آوازعَدَم قَبولِ دُعا (یعنی دعاقَبول نہ ہونے ) کا سبب ہے تو خاص عورَت کی(اپنی) آواز(کا بِلااجازتِ شَرعی غیر مردوں تک پہنچنا) اور اسکی بے پردگی کیسی مُوجِبِ غَضَبِ الٰہی ہوگی،پردے کی طرف سے بے پروائی تباہی کا سبب ہے۔ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بجنے والے زیور کے استِعمال کےمُتَعَلِّق فرماتے ہیں : بجنے والا زیور عورتک کے