(مُلَخَّص ازبہارِ شریعت ج۱ص۴۸۱) ان کی کھلی ہوئی ران یا گُھٹنے کی طرف نظر کرنا بھی جائز نہیں ۔ لہٰذا نیکر
پہن کر کھیلنے اورورزِش کرنے اورایسوں کو دیکھنے سے بچنا ضَروری ہے ۔
تنہائی میں بے ضَرورت ستر کھولنا کیسا؟
{17} سَتْرِ عورت ہر حال میں واجِب ہے بِغیر کسی صحیح وجہ کے تنہائی میں کھولنا بھی جائز نہیں لوگوں کے سامنے اورنمَاز میں تو سَتْر بِالاِجْماع فرض ہے ۔
(دُرِّمُختارو رَدُّالْمُحتارج۲ص۹۳ ،بہارِ شریعت ج۱ص۴۷۹ مُلَخَّصاً)
اِستنجا کے وَقْت سَتْر کب کھولے؟
{18} اِستنجا کرتے وَقْت جب زمین سے قریب ہوجائیں اُس وَقْت سَتْر کھولنا چاہئے اورضَرورت سے زِیادہ حصّہ نہ کھولیں۔( ماخوذ ازبہارِ شریعت ج۱ص۴۰۹) ا گر پاجامے میں زِپ(zip)ڈلوالی جائے تو پیشاب کرنے میں بے حدسَہُولت ہوسکتی ہے کہ اس طرح بہت کم سَتْر کھُولنے کی ضَرورت پڑے گی۔ مگر پانی سے اِستنجا کرنے میں سخت اِحتِیاط کرنی ہوگی ۔زِپ باریک والی سب سے زِیادہ کامیاب ہے ۔
ناف سے لے کرگھٹنے تک کا حصّہ
{19} مرددوسرے مرد کے ناف سے لے کر گھٹنے تک کا کوئی حصہ نہیں دیکھ سکتا اورعورَت بھی دوسری عورت کے ناف سے گھٹنے تک کا کوئی حصّہ نہیں دیکھ سکتی۔ عورت عورت کے باقی اَعضاء پر نظر کرسکتی ہے جب کہ شَہوَت کا اندیشہ نہ ہو ۔(ایضاًج۳ص۴۴۲،۴۴۳)